ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں چوری کی گئی اسکوٹر پولیس نے کی برآمد۔ ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

بھٹکل میں چوری کی گئی اسکوٹر پولیس نے کی برآمد۔ ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

Tue, 13 Apr 2021 14:16:30    S.O. News Service

بھٹکل،13؍ اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل مین روڈ پر واقع جوکاکو ہاوس کے سامنے سے چوری کی گئی اسکوٹر پولیس نے برآمد کرلی ہے اور ملزم فاروق عرف فاروق اللہ ابن بوگی باشاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اشفاق حسن جوکاکو نے اپنے گھر کے سامنے پارک کی گئی KA 47/S-8717    رجسٹریشن والی  ہونڈا ڈیو اسکوٹی 2 ؍اپریل کی صبح کے وقت چوری ہوجانے کی شکایت درج کروائی تھی۔ اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی انجام دی اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسکوٹی برآمد کرلی۔ ملزم  فاروق (26 سال) کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اس معاملہ کا دوسرا ملزم محمد راحیق ابن محمد غوث (22سال) فرار بتایا جاتا ہے۔


Share: